• news

کرونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی شوبز کی سرگرمیاں بحال  

لاہور(سپیشل رپورٹر) کرونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی شوبز بھی بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ فیشن ڈیزائنر محمد تیمور اور علی شاہد نے اپنے برانڈ کا آوٹ لٹ لانچ کیا۔ افتتاحی تقریب میں قوال شیر میانداد، اداکار خالد بٹ، گلوکارہ ثمن شیخ، جسی سنگھ ،اشرف خان ،پروڈیوسر خرم ریاض،ماڈل ملائیکہ، رائٹر ڈائریکٹر ارشد،رائو قربان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ افتتاح قوال شیر میانداد نے کیا۔ اس موقع پر قوال شیرمیانداد ، جسی سنگھ، ثمن شیخ سمیت دیگر فنکاروں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے شوبز سمیت زندگی کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔   عرصہ بعد لاہور میں اس طرح کی تقریب کا کا کریڈٹ فیشن ڈیزائنر محمد تیمور اور علی شاہد کو جاتا ہے‘ کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن