کینیڈا میں پاکستانیوں کی شہادت دہشتگردی‘ قابل مذمت‘ او آئی سی سیکرٹریٹ
جدہ (امیر محمد خان سے) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سکریٹریٹ کے اسلامو فوبیا آبزرویٹری نے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو مسلمان خاندان کو شہید کرنے جیسی گھناؤنی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ لندن اونٹاریو میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے مارچ کیا۔ احتجاج میں ہر رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔