منی لانڈرنگ کیس: خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 16 جون کو 12 بجے کے بعد سماعت کرے گا، بنچ کے دوسرے رکن جسٹس سید شہباز علی رضوی ہیں، بنچ نے خواجہ محمد آصف کے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے، خواجہ محمد آصف کی جانب سے 27 مارچ کو ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی، نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 29 دسمبر 2020 کو خواجہ محمد آصف کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔