• news

بجٹ اجلاس میں حکومتی رکن عبدالمجید نیازی  کی نعرے لگاتے ویڈیو وائرل انداز غیر مہذب‘ پیپلز پارٹی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں حکومتی رکن کی نعرے بازی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ایم این اے عبدالمجید نیازی اپوزیشن رہنماؤں پر مائیک کے ذریعے جملے کستے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے بیان میں کہا ہے کہ مجید نیازی کی غیر پارلیمانی حرکت کا خمیازہ عمران خان کو بھگتنا ہوگا۔ مجید نیازی کا غیر مہذب انداز پی ٹی آئی کی تربیت کا اظہار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن