3 کشمیریوں کی شہادت قابل مذمت آزادانہ تحقیقات کی جائے: پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں مزید تین کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال بھارتی فوج نے 55 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔ کسی بھی طرح کا تشدد کشمیریوں کے جذبہ خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔