• news

مضاربہ سکینڈل‘ جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی: چیئرمین نیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمن نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب  عوام اور کاروبار دوست ادارہ ہے۔ نیب کاروباری برادری کا بہت احترام کرتا ہے جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چئیرمن نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کراچی (ایف پی سی سی آئی) چیمبر آف کامرس لاہور اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس، اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی سے نہ صرف خطاب کیا۔ بلکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کراچی (ایف پی سی سی آئی) فلور ملز ایسوسی ایشن، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ نیب نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے معاملات ایف بی آر کو بھیجے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب نے بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کے لئے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں نے چیئرمین نیب کی طرف سے ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے میں دلچسپی لینے اور ان کی کوششوں کی تعریف کی جو ریکارڈ پر  ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسے معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ گیلانی اینڈگیلپ کے سروے کے مطابق، 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1273 ریفرنسز دائر کردیئے ہیں۔ ان میں سے بزنس کمیونٹی کے خلاف ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ان کی محنت سے کمائی جانے والی رقم سے محروم کرنے پر جعلی، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ سیکنڈل  کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ شوگر، جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ، ایل این جی، 56 کمپنیوں، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زیادہ اثاثوں اور بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کے معاملات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن