• news

زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس، 2 ملزم14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) احتساب عدالت نے زرداری کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس کے پارک لین ریفرنس میں سابق ممبر انوائرمنٹ سی ڈی اے میاں وحید الدین اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے مزید دو ملزموں کو گرفتار کر کے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔ سابق ممبر انوائرمنٹ سی ڈی اے میاں وحید الدین اورسابق نائب تحصیلدار محمد اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے 118کنال سے زیادہ زمین غیر قانونی طور پر پارک لین کو منتقل کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن