سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو گی
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار پر خام تیل کی فراہمی کیلئے بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی۔سعودی عرب ایک سال کیلئے تیل ادھار دے گا جس میں 3 سال تک توسیع ہو سکے گی۔