• news

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلا ٹیسٹ میچ اننگز اور63رنز سے ہر ادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 63رنز سے شکست دیدی‘دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔میزبان کالی آندھی کی ٹیم دوسری اننگز میں 162رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ روسٹن چیز 62رنز بناکر نمایاں رہے ۔کاگیسو ربادا نے پانچ اور انرچ نورجے نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ کالی آندھی ٹیم پہلی اننگز میں 97رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ جنوبی افریقہ نے 322رنز بنائے تھے ۔ کوئنٹن ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن