• news

 حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروانہیں :بینش قمر ڈار 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ شعبہ خواتین کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار اور ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مسز عاصمہ رضوان رانا نے کہا ہے کہ کرپشن پر سیاست کرنے والی حکومت خود کرپشن میں بال بال ڈوبی ہے قوم انکی کرپشن کا حساب مانگ رہی ہے مگر حکمران راہ فرار تلاش کررہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت اور مافیاز کا گٹھ جوڑ کسی سے چھپا نہیں، موجودہ حکمرانوں کے طرز عمل سے نہیں لگتا ہے کہ یہ عوام کے خدمت گار ہیں کیونکہ انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مسز عاصمہ رضوان رانا ، مسز ثمرہ امجد، میڈم روبینہ کوثر، میڈم نصرت بانو و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، بینش قمر ڈار نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام وبے بس ہوچکی ہے،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے طلبا وطالبات کی تیاریاں کرنا مشکل ہوچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن