• news

کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی:نوید اختر خان

جوئیانوالہ (نامہ نگار)تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کرپٹ سیاستدان احتساب سے نہیں بچ سکتے انہیں لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی واپس کرنا پڑے گی، حکومت کے حالیہ عوام دوست وفاقی بجٹ پر اپوزیشن کی تنقید بے معنی ہے موجودہ حکومت کا پیش کیا گیا یہ وفاقی بجٹ ملکی تاریخ کا موثر ترین بجٹ ثابت ہوگا، اپنے ایک بیان میں خان نوید اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کے روزگار اور در پیش مسائل کا مکمل ادراک ہے حکومت کا فوکس عام آدمی کی بھلائی پر ہے جس کی خاطر ہر سطح پر موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ملکی معاشی حالت دن بدن سدھر رہی ہے اور ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہورہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن