بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی تعصب پھیلانا زیب نہیں دیتا: بلال فاروق تارڑ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ ، چیئرمین یونین کونسل بینکہ چیمہ چوہدری عنصر محمود سندھو ، انجینئر رانا فرخان معظم اور حافظ عثمان سندھو نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی جمہوری سیاسی جماعت کا دعویٰ کرنے والی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی تعصب پھیلانا زیب نہیں دیتا ملک کی عدلیہ نے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جبکہ مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین اپنے اوپر لگائے گئے الزامات میں جیل کاٹ کر عدالت کی طرف سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں جس طرح پیپلزپارٹی کے درجنوں راہنما ضمانتوں پر رہا ہوچکے۔ بلاول بھٹو رائیونڈ یا نواب شاہ کے رہنمائوں میں موازنہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ حکومت کا معاشی ترقی کا گروتھ ریٹ چار فیصد ظاہر کرنا اعداد شمار کا گورکھ دھندہ اور زمینی حقائق کے برعکس ہے بجٹ کے بعد عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ۔