حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجہ میں معیشت بہتر ہوئی ہے: سید اعظم حسین
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ناظم سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت بتدریج بہتر ہوئی ہے ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو لاحق خطرات کا موجودہ حکومت نے خاتمہ کیا ہے ( ن) لیگ کے قائدین نے ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کئے، قوم منتظر ہے کہ نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے، شہبازشریف احتساب کا سامنا نہیں کرپار ہے اس لئے وہ ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔