• news

سابق ادوار میں پنجاب میں وسائل کی بندر بانٹ کی گئی: رانا طاہر رشید

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیزو پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے تین سالہ دور کا توحساب مانگا جاتا ہے جس سے ہم انکاری نہیں لیکن کئی دہائیاں حکومتیں کرنے والے اپنے احتساب کیلئے تیار نہیں،اپنے ایک بیان میں حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا سابق ادوار میں پنجاب میں وسائل کی بندر بانٹ کی گئی ، نام نہاد کمپنیاں بنا کر قومی سرمایہ پر ہاتھ صاف کئے گئے ہر شعبے میں لوٹ مار ہوئی ۔

ای پیپر-دی نیشن