• news

حکومت نے عوام سے کیا کوئی  وعدہ پورا نہیں کیا:اعجاز حسین بھٹی

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز حسین بھٹی نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش کرتے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 14000 میگاواٹ اضافی بجلی بنا کر روشن پاکستان بنایا تھا۔ سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہا ہے۔ عوام گرمی سے بلک رہے ہیں، سکول کے بچے بے ہوش ہورہے ہیں، یہ صورتحال افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ حکومت ملک بھر سے دہل دہلا دینے والے مناظرپر غور کرے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، وزیراعظم اور ان کے وزرا کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن