پاکستان اقلیتوں کیلئے مثالی ملک ہے:ڈاکٹر قیصر شہزاد
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے مثالی ملک ہے جس میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد اورخود مختار ہیں کسی کو کسی طرح کی بندش کا سامنا نہیں ، پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں بھی ملکی سلامتی و ترقی کی خواہاں ہیں اور وطن عزیز کے استحکام و عوامی خوشحالی میں اقلیتوں کا کردا ر ہمیشہ مثالی رہا ہے، وطن عزیز پاکستان میں بدامنی کو ہوا دینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال ہونا چاہئے۔