• news

ملکی معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے : عامر شریف کمبوہ

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی )تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء عامر شریف کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنا تیسرا عوام دوست بجٹ پیش کرکے اپوزیشن کے غباروں سے ہوا نکال دی ہے ثابت ہو گیا ہے کہ ملکی معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے اپوزیشن نے بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی اسمبلی میں شور شرابا کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے خیر خواہ نہیں ان کی تحریک اور شور شرابا صرف اپنے مقدمات تک محدود ہیں سندھ میں عوام اب بھی بھوک و پیاس سے مر رہے ہیں دوسری طرف بلاول بھٹو روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگاکر سندھ کی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں پی ٹی آئی کی حکومت کا عوام دوست بجٹ سے غریب عوام خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو ں گے ملک ترقی کرے گا کرپٹ سیاستدان قوم کو جمہوریت خطرے میں ہے کا ہمیشہ چورن بیچتے آئے ہیں مگر انکی بات پر قوم نے کل کان دھرے اور نہ آئندہ ان کے ایسے کسی دھوکے میں آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن