اسرائیل اور بھارت کے جنگی جرائم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں ٹرائل کیا جائے: رانا نصیر احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) نیو سول لائنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی رانا نصیر احمد خاں نے فلسطینیوں اورکشمیریوں کیخلاف اسرائیلی وبھارتی جارحیت اوربربریت پرشدیدغم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں انتہاپسند ملکوںاسرائیل اور بھارت کے جنگی جنون اورجنگی جرائم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں ٹرائل کیا جائے، بدمست اورشدت پسنداسرائیل اپنے زیرقبضہ فلسطینی اراضی فوری خالی جبکہ بھارت جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے سمیت ان کاحق آزادی تسلیم اورکشمیری اسیران کورہا کرے۔