• news

شیر انو الہ فلا ئی اوورمیں متبادل ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری 

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے شیر انو الہ فلا ئی اوورمیں متبادل ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا۔چیف ٹر یفک آ فیسر لا ہو ر منتظر مہد ی نے کہا کہ ایس پی وسیم ڈار پورے منصوبے کی سپروژن کریں گے،سرکل آفیسر، 24 سینئر وارڈنز، 206 وارڈنز اور 60 ٹریفک اسٹنٹس تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ریلوے سٹیشن سے آزادی چوک جانے والی ہیوی و سلو موونگ ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ریلوے سٹیشن سے آزادی چوک جانے والی ٹریفک کو حاجی کیمپ چوک سے لاہور ہوٹل کی جانب موڑا جائے گا،دہلی گیٹ  سے آزادی چوک کی طرف جانے والی ٹریفک یکی کٹ سے بائیں مڑتے ہوئے سروس روڈ (مولانا عبیداللہ روڈ)کے ذریعے نوازشریف ہسپتال گیٹ سے یا شیرانوالہ گیٹ سے سرکلر روڈ آزادی چوک جاسکے گی۔ لاری اڈہ سے ریلوے سٹیشن آنے والی سڑک کی دولین شیرانوالہ چو ک سے بند کر دی گئی ہیں۔ جہاں سے ٹریفک کو سنگل لین میں اک موریہ اور ریلویاسٹیشن کی جانب بھیجا جائیگا۔لاری اڈہ سے ریلوے سٹیشن آنے والی ٹریفک صرف ایک لین استعمال کرسکے گی،اک موریہ چوک سے آزادی چوک اور شاہ عالم جانے والی ٹریفک کا راستہ بند کر دیا گیا۔مصری شاہ سے کوتوالی کی طرف جانے والی ٹریفک ایک موریہ پل سے سرکلر روڈ  استعمال کرتے ہوئے تیزاب مارکیٹ سے یو ٹرن لے کر میلاد چوک،کوتوالی کی جانب جا سکے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن