• news

پاکستان سپر لیگ‘ لاہور قلندرز کو شکست‘ اسلام آباد یونائیٹڈ نے  پہلی پوزیشن حاصل کرلی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندز کو 28 رنز سے شکست دیدی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے7وکٹوں پر 152 رنز بنائے۔ آصف علی نے 75اور افتخار احمد نے 49رنز بنائے۔ باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ جیمز فولکنر نے تین ‘شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 18.2اوورز میں 124رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ فخر زمان 44اور سہیل اختر34رنز بناکر نمایاں رہے ۔ آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔محمد موسیٰ نے تین ‘فواد احمد اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آصف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر دس پوائنٹس کیساتھ لاہور قلندرز سے رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔ قلندرز کے بھی دس پوائنٹس ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن