• news

چند ممالک کا گروہ دنیا پر حکمرانی نہین کر سکتا: چین کی جی 7 پر تنقید

لندن، بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے جی سیون کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دن ختم ہو چکے ہیں جب ’’چھوٹے‘‘ ممالک کے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کرتے تھے۔ چین نے اپنے اس بیان کے ذریعے ان سات امیر ترین ممالک کو نشانہ بنایا جنہوں نے اس کا مقابلہ کرنے کیلئے اکٹھے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ اہم بیان برطانیہ میں قائم چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ تمام ملک چاہے وہ چھوٹے ہیں یا بڑے، کمزور ہوں یا طاقتور، امیر ہوں یا غریب، تمام معاملات کو سب کی مشاورت سے چلایا جانا چاہیے۔ چھوٹے ممالک کے وضع کردہ نام نہاد اصول نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے اصولوں پر مبنی بین الاقوامی آرڈر واحد جائز عالمی نظام ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے جی سیون پر تنقید کی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چند ممالک کا گروہ دنیا پر حکمرانی نہیں کر سکتا۔ جی سیون ممالک نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن