• news

بجٹ بھی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن  پر بنایا گیا : محمود بشیر ورک 

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )لیگی ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ جب تک حکو مت آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسی رہے گی معیشت میں بہتری آنے کا کوئی چانس نہیں،سودی قرضوں پر مشتمل بجٹ سے آئندہ نسلیں مزید مقروض ہو جائیں گی، موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا ہے، جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی، صحافیوں سے دوران گفتگوانہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پاس ہونے والے بجٹ سے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا، ۔

ای پیپر-دی نیشن