• news

بجٹ کو عوام دوست کہنا سراسر ناانصافی ہوگی :سعد وسیم شیخ 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) بجٹ کو عوام دوست کہنا سراسر ناانصافی ہوگی ویسے تو سونامی سرکار جب سے برسراقتدار آئی ہے عوام کو وقتاًفوقتاً اورگاہے بگاہے سونامی کے جھٹکے لگتے ہی رہے ہیں اوراب غریب عوام کو اس بجٹ سے کافی امیدیں تھیں جو بل آخر اس بجٹ کے پیش ہوتے ہی دم توڑ گئیں۔ ان خیالات کا اظہار بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی و رہنماؤں  نے میڈیا سے گفتگوکرتے کیا۔ ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ نے کہا کہ غریب آدمی کو پیٹ بھرنے کے لیے دووقت کی روٹی چاہیے موبائل کا لوڈ نہیں اسے گھر کو روشنی دینے کے لیے سستی بجلی کی ضرورت ہے، الیکٹرک گاڑی کی نہیں ہمارے ملک میں ساٹھ سے ستر فیصد عوام غربت کی لکیرسے بھی نیچے ہے جن کو اس بجٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے اور ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری‘ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ملک خادم حسین قصوری نے کہا کہ سونامی سرکار نے غریب کے زخموں پر مرحم رکھنے کے بجائے نمک کا چھڑکاؤ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن