• news

 حکومت نے شاندار بجٹ پیش کیا،غریبوں کو ریلیف ملا:خان کلیم اللہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت نے شاندار بجٹ پیش کیا، بجٹ میں کمزور طبقات کو خصوصی ریلیف دیا گیا،بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے مستحکم ہوتی معیشت مزید مضبوط ہوگی، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان معاشی طورپرمضبوط ہو،عوام دوست اقدامات پر اپوزیشن کارویہ ملکی مفادات سے متصادم ہے،بہترین اورمتوازن بجٹ پر اپوزیشن کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے عیاں ہے،وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے،انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار مختلف سیکٹرز کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا،وفاقی حکومت کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی عوام دوست ہوگا،ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے،بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے۔

ای پیپر-دی نیشن