ظفروال‘ خاتون اور قصور میں 10 سالہ لڑکی سے زیادتی
ظفروال+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) خاتون اور لڑکی سے زیادتی کے واقعات پیش آئے، ایک مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بستی رحمان پورہ کے رہائشی ارشاد نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں درخواست دی ہے کہ میری 10 سالہ بیٹی (الف) گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم رضوان آیا او میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر لے گیا۔ ظفروال کے محلہ مصطفے آباد کی رہائشی (س) کرائے کی مکان کی اوپر والی منزل پر رہائش پذیر ہے جہاں نامعلوم شخص رات کی تاریکی میں آیا اور اسے سوئی نما چیز چبھوئی جس سے اس پر غنودگی طاری ہوگی۔ عورت نے الزام عائد کیا ہے کہ اس شخص نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔ سامنے آنے پر وہ ملزم کی شناخت کر سکتی ہے۔ بعدازاں خاتون کو ہسپتال داخل کروایا گیا۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاحال ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔