ورلڈتائیکوانڈو ایشین چیمپئن شپ‘پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے ورلڈتائیکوانڈو ایشین چیمپئین شپ کے پومزے ایونٹ میں سلورمیڈل جیت لیا، فلپائن نے ایونٹ کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا، پاکستان کی جانب عائشہ نور، نا جیہ رسول،حمزہ سعید، ہارون خان اور شاہزیب خان پر مشتمل مکسڈ ٹیم نے اوور17فری اسٹائل ایونٹ میں چاندی کاتمغہ حاصل کیا، فلپائن کیلئے گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں نکی اولیوا،کوب میکاریو، جیولین کرسٹومو،جارڈن ڈومیگیز اور مارون مورٹ شامل تھے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ٹیم لیڈر عمرسعید نے سلور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی سطح پر سلور میڈل جیتنا نہایت خوش آئند بات ہے۔ فی پلیئر پچاس ہزار روپے کیش ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔