پٹرول2.13ڈیزل 1.72، مٹی کا تیل 1.89روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد (نمائئندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 2روپے13 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 79پیسہ فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ89پیسہ فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے تین پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 16جون سے پٹرول کی نئی قیمت110.69روپے فی لٹر، ڈیزل112.55روپے فی لٹر، مٹی کا تیل 81.89روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل 79.68روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئے نرخوں پر عملدرآمد رات گئے بارہ بجے ہی شروع ہو گیا۔