• news

بجٹ کا عوام اور عوامی مسائل کے حل کیساتھ کوئی تعلق نہیں:پیر محفوظ مشہدی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم )کے مرکزی صدرپیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب کے بجٹ کا عوام اور عوامی مسائل کے حل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔بجٹ میں عام آدمی کو نظر انداز کرکے سرمایہ داروں صنعتکاروں اور امیروں کو فائدہ پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن