زراعت اہم ترین شعبہ ‘ جس پر حکومت کی توجہ کم ہے : طارق چوہدری
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجراں فروٹ اینڈ سبزی منڈی کے صدر الحاج طارق چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں آبی ذخائر تعمیر کیے جائے تاکہ عوام کو سستی بجلی اور زراعت کی بہتری کیلئے لوگوں کوٹیلوں تک پانی پہنچ سکے زراعت اہم ترین شعبہ ہے جس پر حکومت کی توجہ کم ہے حکومت انڈسٹری کی بحالی چاہتی ہے تو زراعت کو مضبوط کرنا ہوگا ملکی انڈسٹری کا 70 فیصد میٹریل زراعت سے وابستہ ہے صحافیوں سے گفتگو ر کرتے الحاج طارق چوہدری نے کہاکہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیم سے سیلاب کا خطرہ بھی کم ہو جائیگا۔ مسلمان دنیا بھرمیں مشکلات کا شکار ہیں چند طبقات عیش و عشرت کی زندگی صرف اس لئے گزررہے ہیں کہ وہ انگریز کے پٹھو بنے ہوئے ہیں مسلمان قرآن اور حضور اکرم ؐ کی تعلیمات اور ان کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا بھر میں اپنا مقام پھر سے حاصل کر سکتے ہے ۔