• news

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سالانہ فکر رضا کانفرنس 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک داتا گنج بخش ٹاون کے زیر اہتمام نور پارک اسلام پورہ میں سالانہ فکر رضا کانفرنس ہوئی کانفرنس کی صدارت مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ خوبصورت لیکن پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا ،پاکستان اسلام کا قلعہ اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے امید کی کرن ہے ،پاکستان مسلمانوں کی واحد ایٹمی طاقت ہے ،ہم سب کو مل کر اسے مضبوط بنانا ہو گا ،وفاقی اور صوبائی حکومت میں لڑائی ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں باہم لڑنیکی بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن