خالد عزیز لون سے مقبول گجرکی ملاقات، آزاد کشمیر الیکشن پر تبادلہ خیال
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل خالد عزیز لون سے آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے35جموں ٹو سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری مقبول گجر نے ملاقات کی اور آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چیئرمین وزیراعلیٰ شکائت سیل خالد عزیز لون نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہی ہوگی ہمارے کارکن ایل اے35جموں ٹو میں بھر پور انتخابی مہم چلائیں گے اس موقع پر مصطفی خالد لون ،شبیر اکرم چیمہ ،سردار طارق گجر،سلمان چغتائی ،شاہد ممتاز لون اور دیگر بھی موجود تھے ۔