مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی : پیر اشرف رسول
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں حکومت مافیاز کی سرپرستی کررہی ہے حکومتی اے ٹی ایمز کو کھلی چھوٹ حاصل ہے جو حکمرانوں کی ایماء پر عوام کا شدید استحصال کررہے ہیں، اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کی مشکلات کا کوئی خیال نہیں نہ ہی مہنگائی کے خاتمہ پر توجہ دینے کو حکمران تیار ہیں عملا ً گورننس کہیں دکھائی نہیں دے رہی وزراء اور مشیر میڈیا پر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کررہے عوام مشکلات کا شکار اور حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔