• news
  • image

زرعی ٹیکس میں اضافہ نہ کرنا مستحسن اقدام لیکن…

مکرمی!  پنجاب حکومت نے زرعی ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کردار انتہائی اہم ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری  پرویز الٰہی شروع دن سے کسانوں  کی بھرپور وکالت کر رہے ہیں، زرعی ٹیکس میں اضافہ مسترد کئے جانے میں ان کی کاوشیں بھی شامل ہیں، صوبائی حکومت کے اس کسان دوست اور زراعت دوست اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ تاہم پنجاب حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کو ریلیف دینے اور زراعت کی ترقی کے متقاضی اقدامات کر گزریں۔ زرعی مداخل، کھاد،  بیج سستے کئے جائیں۔ اجناس کی مناسب قیمتیں مقرر کیں جائیں، زراعت کی ترقی کے لئے نہری پانی کی فراہمی کو یقینی اور بہتربنایا جائے، زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے نہایت سستی بجلی فراہم کی جائے۔ تاکہ کاشتکار خوشحال ہو کیونکہ کاشتکار خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔  (ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ)

epaper

ای پیپر-دی نیشن