انسانیت کی خدمت کو شعار بنائیں
مکرمی! اسلام دکھی انسانیت کی خدمت کا باقاعدہ حکم دیتا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کرنا ضروری نہیں ، بلکہ جس کے پاس جتنی استطاعت ہو ، وہ اتنی رقم خرچ کر کے خدمت خلق کر سکتا ہے۔ ہم لوگ اپنی زندگی کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے اتنے زیادہ پیسے خرچ کر دیتے ہیں ، جس میں سے اگر تھوڑا سا بچایا جائے تو بہت سے گھرانوں کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔ اپنے گلی محلے میں ضرورت مندوں کو تلاش کریں۔ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بھوکے کو کھانا کھلانے کا ایک ٹھوس بنیادوں پر کام شروع کیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے حکومت دن رات اس کاوش میں ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب متحد ہو کر عمران خان کا ساتھ د یں پنجاب کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے قدم مضبوط کریں آج پنجاب ایک نیا رنگ پیش کر رہا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے اللہ کا شکر ہے پاکستان رفتہ رفتہ مسائل کی دلدل سے باہر نکل آیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشے میں گھوم رہا ہو گا۔ دنیا پاکستان کا رخ کرے گی اور پاکستان میں کاروبار کرنے کو ترجیح دیں گے۔ خاموشی کے ساتھ ایسے افراد کے ساتھ تعاون کیجئے۔ یہ لوگ حقیقت میں تعاون کے حقدار ہیں۔ (وقار ملک ، برسلز)