• news

حکمران عوام دوستی کا جھوٹا  نعرہ لگا رہے ہیں:سیٹھ حنیف 

جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر وسابق وائس چیئرمین ضلع جونسل سیٹھ حنیف نے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب کے بجٹ میں بھی عوام پر قیامت ڈھائی گئی ہے کوئی ایک نقطہ بھی عوام کے حق میں نہیں اور نہ اصلاحات پر توجہ دی گئی ہے عوام آج بھی حالات کے رحم و کرم پر ہیں اور حکمران عوام دوستی کا جھوٹا نعرہ لگا رہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں سیٹھ محمد حنیف نے کہا کہ امیر امیر تراور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے جو حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور مافیاز کو نوازنے کا نتیجہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن