• news

آصف زرداری کیخلاف جعلی اکائونٹ اور کرپشن ریفرنس ملزموں کی ضمانت منظور

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکائونٹ اور کرپشن ریفرنس میں ملوث آخری دو ملزمان اقبال خان نوری اور محمد حنیف کی ضمانت بھی منظورکر لی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کمنپی نے قرض لے لیا۔ آپ ایسے کہہ رہے ہیں جیسے کمپنی نے کوئی گناہ کر لیا، قرض لینے کے لیے پراپرٹی رہن رکھی گئی، قرض کی رقم سے عمارت تعمیر کرنی تھی جو ہو گئی، ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریفرنس میں آصف زرداری اور حسین لوائی سمیت دیگر16 ملزم پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن