گالی پنجاب کا کلچر: روحیل اصغر غلیظ سوچ ہے: فرخ حبیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ روحیل اصغر نے گالی گلوچ کی انوکھی دلیل بتائی ہے۔ روحیل اصغر نے گالی کو پنجاب کا کلچر قرار دیدیا۔ ان سے صحافی نے پوچھا کہ کیا گالی بکنا اچھا ہے؟۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا یہ پنجاب کا کلچر ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے روحیل اصغر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ اپنی غلیظ سوچ اور زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑا جائے۔ پنجاب کا کلچر ماؤں بہنوں کی عزت کرنا سکھاتا ہے۔ گالی گلوچ کرنا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں۔ لیگی قیادت ان کو سمجھانے کی بجائے حوصلہ افزائی کرے گی۔ روحیل اصغر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان غصے میں کچھ کہہ ہی دیتا ہے۔