• news

فضائیہ کے مزید5 افسروں کی  ائر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی  

اسلام آباد (خبرنگار) حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے پانچ ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل شکیل صفدر، ائیر وائس مارشل عامر شہزاد، ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر وائس مارشل محمد اجمل خان اور ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق شامل ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل  شکیل صفدر نے مئی 1991ء میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل عامر شہزاد نے دسمبر 1991ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔  شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان نے دسمبر 1991ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔  شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل اجمل خان نے دسمبر 1991ء میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں  بھی پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق نے جون 1992ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔  انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن