حج پر ایک خیمے میں 4سے زیادہ افرادکی اجازت نہیں ہوگی:سعودی حکومت
مکہ مکرمہ(این این آئی ) سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ حج کے ارکان ادا کرتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہر جگہ دو عازمین کے درمیان 2.5 میٹر کا فاصلہ ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ اس سال کوشش کریں گے کہ غیر قانونی عازمین کی شرح صفر فیصد ہو اس کے لئے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ایسا کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور سزا بھی دی جائے گی۔ اس سال خواتین محرم کے بغیر حج کے لئے درخواست جمع کرا سکتی ہیں ہم انہیں خواتین کے گروپ میں شامل کریں گے۔