• news

ایوان میں ہنگامہ‘ اسد قیصر فوری استعفیٰ دی ں: شاہد خاقان‘ نیئر بخاری  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی براہ راست ذمہ داری سپیکر قومی اسمبلی پر عائد ہوتی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایوان میں ہنگامہ آرائی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تماشے کے دوران بھی جانبداری کا کردار ادا کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں عوام کی بات نہیں ہوسکتی۔ وزیر گالیاں دے کر بھی شہباز شریف کی تقریر نہ روک سکے، ملک میں سرکس اور تماشا لگا ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تو ٹوٹی ہوئی ہے۔ جہاں بجٹ تقریر کی بجائے کتابیں ایک دوسرے کو ماری جائیں وہ اسمبلی عوام کی بات کر رہی ہے؟۔ ملیکہ بخاری کی ویڈیو موجود ہیں۔ ان کے اپنے ہی ساتھی نے کتاب مار کر آنکھ زخمی کی۔ مریم اورنگزیب نے بتایا زرتاج گل بھی زخمی ہوئی ہیں۔ سپیکر کو چاہیے وہ استعفیٰ دے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن