• news

پنجا ب کابجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے :اعظم ملک

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)چیئرمین بیت المال پنجاب حاجی محمد اعظم ملک نے کہا ہے پنجا ب کابجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنا تیسرا عوام دوست بجٹ پیش کرکے اپوزیشن کے غباروں سے ہوا نکال دی، اپوزیشن نے بجٹ پر اسمبلی میں شور شرابا کر کے ثابت کیا کہ وہ عوام کے خیر خواہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیانہو ں نے کہا بزنس فرینڈلی اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار اور انکی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں بجٹ میں نچلے طبقات اور کاروباری برادری کیلئے جامع پروگرام دیکر حکومت نے اپنی ترجیحات واضح کر دیں کہ عوام کی خوشحالی اور مقامی پیداوار کا فروغ اولین ترجیح ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن