• news

قومی اسمبلی میں ہلڑ بازی شرمناک،کارروائی کی جائے:سلیم زاہد 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)علماء و مشائخ کے صوبائی راہنما قاری محمد سلیم زاہد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اراکین قومی اسمبلی کی ہلڑ بازی پارلیمانی تاریخ کا شرمناک باب ہے،قومی اسمبلی کے اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا محمد اکبر نقشبندی،قاری پیر محمد اشرف شاکر،صاحبزادہ محمد آصف معصومی،قاری محمد حفیظ نقشبندی،صاحبزادہ فیضان سلیم،حافظ محمد یوسف کھوکھر،حکیم محمد افضل جمال،قاری جواد قاسمی،بابر رضوان باجوہ،قاری مدثر حسین مجددی،حافظ ریاض احمد سواتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن