• news

شہداء ماڈل ٹاؤن کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا: اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین 7 برس سے انصاف کے منتظر ہیں،انصاف کیلئے غیر جانبدار جے آئی ٹی کی بحالی ضروری ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو قوم تختہ دار پر دیکھنا چاہتی ہے،ملکی دولت لوٹنے والے سیاستدانوں اور کرپٹ بیورو کریسی کیلئے اینٹی کرپشن ویکسین ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن