نوازشریف‘ فضل الرحمن ٹیلیفونک رابطہ‘ حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سوات‘ کراچی کے جسلوں پر مشاورت کی۔ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔