صنعتی صارفین کیلئے بجلی رعایتی پیکج میں 30جون2022تک توسیع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے صنعتوں کو بڑا ریلیف دیدیا۔ صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے رعایتی پیکج میں توسیع کر دی گئی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ملکی صنعتوں پر ہوگا۔ بجلی نرخوں میں رعایتی پیکج کی توسیع 30 جون 2022ء تک ہوگی۔ پاور ڈویژن نے پیکج میں توسیع کیلئے گزشتہ ماہ درخواست دی تھی۔ پیکج کے تحت حکومت صنعتی صارفین کو سبسڈی دے گی۔ رعایتی پیکج سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔