نواز اور شہبازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں:شازیہ فرید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شازیہ فرید کی وفد کے ہمراہ صدر یوتھ ونگ شعبہ خواتین پنجاب شذرہ منصب اورجنرل سیکر ٹری عائشہ لودھی سے ملاقات پارٹی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباددی اور ن لیگ کے لئے خدمات کو سراہا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد ین میاں نواز شریف اور شہبازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اورانہیں ملکی سیاست سے مائنس کرنے کے تمام فارمولے ناکام ہو چکے انہوں نے کہا کہ حکمران پارلیمانی روایات کو بری طرح پامال کر رہے ہیں اور عوام پر بری طرح مسلط ہیں عوام کو جب بھی موقع ملا وہ مسلم لیگ ن کو ہی ایک مرتبہ پھر منتخب کریں گے ۔