• news

مریم نواز کی ہٹ دھرمی سے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا :منیر قمرواہگہ 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمرواہگہ نے کہا کہ نواز لیگ کی قیادت کو اب قومی اسمبلی میں بجٹ پر پیپلزپارٹی کی ضرورت محسوس ہورہی ہے مریم نواز کی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے پی ڈی ایم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جبکہ دوسری طرف شہباز شریف قومی اسمبلی کے اندر اور باہر پیپلزپارٹی کو ساتھ لیکر چلنے کی کوششیں کررہے ہیں جس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مریم نواز شریف ہیں تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت نے واضح طور پر پیغام دیدیا ہے کہ ہم نواز لیگ سے بات چیت کیلئے صرف شہباز شریف کے بیانہ کو اہمیت دیتے ہیں وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی صوبہ میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے گا بلکہ اس سے مزید مہنگائی کے طوفان آئیںگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن