نوجوانوں کو پاک چین دوستی سے روشناس کروانے کی ضرورت: خیال کاسترو
لاہور (سٹی رپورٹر) وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو اورایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ارم بخاری کی زیر صدارت سترہویں سال کی پاک چین دوستی تقریبات کے حوالے سے اجلاس سیکرٹریٹ میں منعقد کیا گیا۔ ڈی جی پی آر ثمن رائے اور سیکرٹری ٹورازم، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری آئی اینڈ سی نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان نسل کو پاک چائنہ دوستی کی تاریخ سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔ پاک چین دوستی کی سترہویں سالگرہ کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی۔ اور پاک چین سفارتی تعلقات کی تقریبات کا جشن تاریخی ہوگا۔