• news

بے روزگاری ‘ مہنگائی میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی:شہباز چھینہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ حکومت جتنے چاہے اوچھے ہتھکنڈے اور جبر کر لے ہماری قیادت حق پر ڈٹی رہے گی، اندھیری رات جلد ختم ہو گی اور عوام کے حق حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا ، پی ٹی آئی جب سے برسر اقتدار آئی ہے عوام نت نئے مسائل سے دوچار اور ملک مسلسل بحرانوں کا شکار ہے جو موجودہ حکمرانوں کی نالائقی کا نتیجہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرفرار احمد چھینہ اور کامران ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ حال ہے بے روزگاری و مہنگائی میں اضافہ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جس پر شرمندہ اور سنجیدہ ہونے کی بجائے حکمران عملی اقدامات سے قاصر اور ڈنگ ٹپائو پالیسی پر گامزن ہیں، حکمرانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے خلاف سازشوں اور منفی ہتھکنڈوں سے فرصت نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن