عوامی خوشحالی یقینی بنانا پی ٹی آئی کا دیرینہ وعدہ ہے:ملک اقبال
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اقبال نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بجٹ سے بھی عوام میں خوشی و مسرت پائی جارہی ہے، بدحالی کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی یقینی بنانا پی ٹی آئی کا دیرینہ وعدہ ہے جس کی تکمیل کی خاطر ہر سطح پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کی خاطر لاتعداد منصوبے شروع کررہی ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک محمد اقبال نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہے وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس سے عوام خوشحال ہوگی اور وطن عزیز پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے ۔